UPSC Civil Services Mains Exam 2021 Results Announced UPSC سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان
UPSC سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان کیا
نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے سول سروسز مینس امتحان 2020ء کا نتیجہ اعلان کیا ہے۔ سول سروسز کا مینس امتحان جنوری میں ہوا تھا۔ اس امتحان میں کوالیفائی کرنے والے اُمیدواروں کو ہندوستانی انتظامی خدمات ، ہندوستانی خارجہ سروس ، ہندوستانی پولیس سروس اور دیگر مرکزی خدمات (گروپ 'اے' اور گروپ 'بی') کے انتخاب کے لئے پرسنلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) طلب کیا جائے گا۔ یہ انٹرویو دھول پور ہاوس ، شاہجہاں روڈ ، نئی دہلی -110069 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے دفتر میں ہوگا۔ امیدواروں کے ای سمن آف لیٹر آف پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) جلد ہی دستیاب کردیئے جائیں گے ، جو کمیشن کی ویب سائٹ
سے ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
انٹرویو کے لئے کوالیفائی کرنے والے اُمیدواروں کو ایک تفصیلی درخواست
فارم کو پُر کرنا ہوگا اور 25 مارچ سے 5 اپریل تک UPSC کی ویب سائٹ پر
دستیاب ہوگا۔ اس فارم میں امیدواروں کو اپنی خدمات اور کیڈر کو ترجیح دینی
ہوگی جسے ” ڈیف سیکنڈ “ کہا جاتا ہے۔
ان امیدواروں کو بھی تصدیق کے فارم کو پُر
کرنا ہوگا اور آن لائن جمع کرانا ہوگا۔ یہ فارم انٹرویو شروع ہونے کی
تاریخ سے اپنے اختتام تک محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ کی ویب سائٹ پر دستیاب
ہوگا۔
Post a Comment