Header Ads

Most Repeated Questions in UGC NET Exam Part 3 یوجی سی نیٹ اور ریاستی سیٹ امتحانات میں بار بار پوچھے جانے والے ادبی اقوال


یوجی سی نیٹ اور ریاستی سیٹ امتحانات میں بار بار پوچھے جانے والے ادبی اقوال


پیشکش: عطاءالرحمن نوری

Part 3

41)    میرکے غم میں زخم ہی مرہم بن جاتا ہے۔(فراق گورکھپوری )
42)    سعدی ہمارے لیے تھا حالی ہم سب سے ہے ۔ (فراق گورکھپوری)
43)    کلام حالی میں کلام سعدی کی جیسی مکمل عکاسی پائی جاتی ہے ۔ (فراق گورکھپوری )
44)    ہندوستان میں میر اپنے وقت کے سب سے بڑے ہندوستانی سب سے بڑے انسان اورسب سے بڑے شاعر تھے ۔ (فراق گورکھپوری )
45)   فراق گورکھپوری اُردو ادب کا جانس ہے ۔ (محمد حسن )
46)    فراق گورکھپوری اُردو شاعر کا ”آسکروائلڈ“ ہے۔ (محمد حسن )
47)    مجاز انقلاب کا ڈھنڈورچی نہیں ، انقلاب کا مطرت ہے۔ (فیض احمد فیض )
48)    غزل کی گردن بے تکلف اُڑادینی چاہیے ۔ (عظمت اﷲ خاں )
49)    اقبال کے روپ میں غالب نے دوبارہ جنم لیا۔ (شیخ عبدالقادر )
50 )   راجندر سنگھ بیدی تھیم (Theme) کا بادشاہ ہے ۔ (کنہیالال کپور)
51)    یہ (علامہ اقبال) مجھ کو ٹائیگور اور شیکسپیئر سے کئی فٹ اونچا نظر آتا ہے ۔ (خواجہ حسن نظامی )
52)    ہندوستان کی الہامی کتابیں ہیں ایک وید مقدس دوسری دیوانِ غالب (عبدالرحمن بجنوری)
53)   جنس نے سعات حسن منٹو کے یہاں مذہب کی جگہ لے لی ہے ۔ (عزیز احمد )
54)    جب ہم لوگوں کو بھول جائینگے اس وقت بھی فراق کی یاد تازہ رہے گی ۔ (جگر مراد آبادی )
55) فراق جیسی چند جامع شخصیتیں روز روز نہیں پیدا ہوا کرتیں۔(مجنوں گورکھپوری )
56) فراق حسن و جمال کی بولتی ہوئی روح کے شاعر ہیں ۔(گوپی چند نارنگ )
57) اگر قرآن اُردو زبان میں اُترتا تو ابوالکلام کی نثر میں اُترتا۔ (سجاد انصاری )
58)    علامہ اقبال کی نظم ”شمع و شاعر“ بانگِ درا کا دل ہے ۔ (عبدالقادر )
59)    اُردو کے پانچ ادیب ، سرسید ، حالی ، شبلی ، نذیر احمد اورآزاد عناصر خمسہ ہیں۔ (مہدی افادی )
60)    دنیا سے جاتے ہوئے غزل کو فراق کے ذمے کئے جارہا ہوں ۔ (یگانہ چنگیزی )
61)    ہمیں حسن کا معیار بدلنا ہوگا ۔ (پریم چند )
62)   پریم چند کو چلتا پھرتا گاوں کس نے کہا؟(رشید احمد صدیقی )
63)   پریم چند نے محنت کش کو افسانے کا ہیرو بنایا۔(سید احتشام حسین )
64)    ”انشائیہ دماغ کی ایک ترنگ ہے ۔ (لان جانسن )
65)    اقبال اور جوش میں وہی فرق ہے جو ایک مفکر اور ڈھنڈورچی میں ہوتا ہے ۔ (خلیل الرحمن اعظمی )
66)    ہر ہفتہ شعر نہ کہوں تو میرے پیٹ میں درد ہونے لگتا ہے ۔ (جوش ملیح آبادی )
67)    جو احسان ولی نے اُردو شاعری پر کیا تھا وہی احسان گل کرسٹ نے اُردو نثر پرکیا ہے۔ (مولوی عبدالحق)
68)   منٹو خدا تیرے قلم میں اور زہر بھردے ۔ (کرشن چندر)
69)    اقبال ، غالب کے معنی فرزند ہیں۔ (مالک رام)
70)    غزل اگر اُردو شاعری کی آبرو ہے تو غالب اور اُردو غزل کی آبرو ہیں۔(رشید احمد صدیقی )
71)    شاعری دُنیا کی مادری زبان ہے ۔ (رشید احمد صدیقی )
72)    مواقف حکم حضور کے میں نے بھی اسی محاورے میں لکھنا شروع کیا جیسے کوئی باتیں کرتا ہے۔( میرا من)
73)   غلاموں کی طرح جینے سے آقاں کی طرح مرنا بہتر ہے۔ ( آغا حشر )

این ٹی اے نیٹ /یوجی سی نیٹ مضمون اُردو کی تیاری کے لیے کتابیں ، نوٹس اورویڈ یوز کے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل ، ویب سائٹ اور این ٹی اے نیٹ اُردو نامی ویب سائٹ کو فالو اور سبسکرائب کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg

No comments