Header Ads

Most Repeated Questions in UGC NET EXAM Part 2 یوجی سی نیٹ اور ریاستی سیٹ امتحانات میں بار بار پوچھے جانے والے ادبی اقوال


یوجی سی نیٹ اور ریاستی سیٹ امتحانات میں بار بار پوچھے جانے والے ادبی اقوال

پیشکش: عطاءالرحمن نوری

Part 2

21)    راجندر سنگھ بیدی اینٹ پر اینٹ رکھ کر افسانہ تعمیر کرتے ہیں ۔(آل احمد سرور)
22)   راجندر سنگھ بیدی کا افسانہ ”تراشا ہوا ہیرا ہے ۔ (آل احمد سرور)
23)    غالب جدید اُردو نثر کے موجد اور خطوط نویسی کے رہنما ہیں ۔(آل احمد سرور)
24)    ”غزل“ نقاب پوش آرٹ اور چاول پر” قل ہو اﷲ لکھنے کا آرٹ ہے ۔(آل احمد سرور)
25)   مقدمہ شعر وشاعری اُردو شاعری کا پہلا مینی فیسٹو ہے ۔(آل احمد سرور)
26)    شوخی تحریر نے غالب کے خطوط کو افسانے اور ناول کے قریب لایا ۔ (حالی)
27)    ذکا اﷲ کا دماغ ایک بنیے کی دکان ہے جس میں ہر قسم کی جنس موجود رہتی ہے ۔(حالی)
28)    غزل بے وقت کی راگنی ہے۔ (حالی)
29)    کس نے قصیدہ اور غزل کو شاعری کا ناپاک دفتر کہا اور عفونت میں اسے سنڈاس سے بدتر بتایا؟(حالی)
30)   پنجاب کے مسلمان سرسید کی منادی پر اس طرح دوڑے جیسے پیاسا پانی پر ۔(حالی)
31)   مغلیہ حکومت نے ہمیں تین چیزیں دیں تاج محل ، اُردو اور مرزا غالب۔(رشید احمد صدیقی)
32)   اکبر روایتی ہوتے ہوئے بھی باغی اور باغی ہوتے ہوئے بھی اصلاحی ہیں۔(رشید احمد صدیقی )
33)    میرے نزدیک مارواڑی عورتیں تین چیزوں کا مجموعہ ہیں ،گھونگھٹ،گندگی اور گہنا۔(رشید احمد صدیقی )
34)    غزل اُردو شاعری کی آبرو ہے ۔(رشید احمد صدیقی )
35)    شبلی پہلے یونانی ہیں جو مسلمانوں میں پیدا ہوئے وہ انشاءپرداز تھے اگر انشاءپرداز نہ ہوتے تو مصور ہوتے۔ (رشید احمد صدیقی )
36)    اکبر کی نظر قوم کی میراث پر بھی تھی اور قوم کی تقدیر پر بھی ۔(رشید احمد صدیقی )
37)    حالی ماضی کے ، اکبر حال کے اور اقبال مستقبل کے شاعر قرار دئیے جاسکتے ہیں۔(رشید احمد صدیقی )
38)    غزل انتہاوں کا ایک سلسلہ ہے ۔(فراق گورکھپوری )
39)    ”غزل“ مختلف پھولوں کی مالا ہے ۔(فراق گورکھپوری )
40)    ”غزل“ شاعری نہیں عطر شاعری ہے ۔(فراق گورکھپوری )

این ٹی اے نیٹ /یوجی سی نیٹ مضمون اُردو کی تیاری کے لیے کتابیں ، نوٹس اورویڈ یوز کے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل ، ویب سائٹ اور این ٹی اے نیٹ اُردو نامی ویب سائٹ کو فالو اور سبسکرائب کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg

No comments