Header Ads

Most Repeated Questions in UGC NET Exam Part 1 یوجی سی نیٹ اور ریاستی سیٹ امتحانات میں بار بار پوچھے جانے والے ادبی اقوال


یوجی سی نیٹ اور ریاستی سیٹ امتحانات میں بار بار پوچھے جانے والے ادبی اقوال

پیشکش: عطاءالرحمن نوری



1)     جب زخم میں مواد بھر جائے تو اس پر پٹیاں باندھنے سے بہتر ہے کہ نشتر لو اور جراحی شروع کردو۔ (عصمت چغائی )
2)     لکھنے کے لیے میں نے دُنیا کی بہترین کتاب ”زندگی کو پڑھا ہے اور اسے بے انتہا موثر پایا۔(عصمت چغتائی )
3)     میرے خیال میں یہ جو لڑکیاں بنتی سنورتی اور ہار سنگھار کرتی ہیں اپنے عیبوں کو چھپاتی ہیں۔(عصمت چغتائی )
4)     میں عشق کے بارے میں سوچتا ہوں تو صرف شہوانیت ہی نظر آتی ہے ، عورت کو شہوانیت سے الگ کرکے دیکھتا ہوں تو وہ پتھر کی مورت رہ جاتی ہے ۔ (سعادت حسن منٹو )
5)     دُنیا کی جتنی لعنتیں ہیں ، بھوک ان کی ماں ہے ، یہ بھوک گداگری سکھاتی ہے ، جرائم کی ترغیب دیتی ہے ، عصمت فروشی پر مجبور کرتی ہے ۔(سعادت حسن منٹو)
6)     اتنی بات ہر شخص جانتا ہے کہ ہماری اُردو برج بھاشا سے نکلی ہے ۔(محمد حسین آزاد )
7)     ولی اُردو شاعری کا باوا آدم ہے۔(محمد حسین آزاد )
8)     فلسفہ ہمارے دائیں ہاتھ میں ہوگا ، نیچرل سائنس ہمارے بائیں ہاتھ میں اور کلمہ” لا الہ الا اﷲ کا تاج ہمارے سر پر ۔(سرسید احمد خان )
9)     میرا من کو اُردو نثر میں وہی رتبہ حاصل ہے جو میر تقی میر کو شاعری میں حاصل ہے۔(سرسید احمد خان )
10)    محمد حسین آزاد نثر میں شاعری کرتے ہیں اور شاعری کرتے ہوئے نثر لکھتے ہیں ۔ (رام بابو سکسینہ)
11)   ”مسدسِ حالی ایک تارہ ہے جو اُردو کے اُفق شاعری پر طلوع ہوا۔(رام بابو سکسینہ )
12)    ”مسدس حالی ایک الہامی کتاب ہے ۔(رام بابو سکسینہ )
13)   نظیر اکبر آبادی اُردو شاعری کے آسمان پر ایک درخشندہ ستارہ ہے۔(کلیم الدین )
14)    غزل نیم وحشی صنف شاعری ہے۔(کلیم الدین )
15)    حالی کی اہمیت تاریخی ہے شاعری کی حیثیت سے بھی اور نقاد کی حیثیت سے بھی اور یہ اہمیت ہمیشہ باقی رہے گی۔(کلیم الدین )
16)    حالی نے پرانی تنقید سے الگ ہوکر نئی تنقید کی ابتداءکی ۔ شبلی نئی اور پرانی تنقید کے بیچ معلق نظر آتے ہیں) (کلیم الدین )
17)   میں فراق کو اُردو غزل کا ایک اہم ستون تسلیم کرتا ہوں )(کلیم الدین )
18)    اُردو میں تنقید کا وجود فرضی ہے ۔(کلیم الدین )
19)    تنقید معشوق کی موہوم ہے ۔(کلیم الدین )
20)   غزل بڑی کافر صنف ہے ۔(آل احمد سرور)

این ٹی اے نیٹ /یوجی سی نیٹ مضمون اُردو کی تیاری کے لیے کتابیں ، نوٹس اورویڈ یوز کے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل ، ویب سائٹ اور این ٹی اے نیٹ اُردو نامی ویب سائٹ کو فالو اور سبسکرائب کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg

No comments