Header Ads

Gulhaye Urdu UGC NET BOOK for Subject Urdu گلہائے اُردو : یوجی سی نیٹ کے نصاب میں شامل تمام چوپن کتابوں کی جامع تلخیص


گلہائے اُردو : یوجی سی نیٹ کے نصاب میں شامل تمام چوپن کتابوں کی جامع تلخیص

Gulhaye Urdu UGC NET BOOK for Subject Urdu

گلہائے اردو نیٹ /جی آر ایف مرتبہ جاوید عنبر مصباحی کو بنظر غائر پڑھتے ہوئے محسوس ہو رہا ہے کہ واقعی نصاب کی 54  کتابیں پڑھ رہا ہوں ، نصف سے زیادہ مطالعہ کرچکا ہوں ،  مرتب نے ہر ناول ، ڈرامہ ، افسانہ کے تمام کردار کو ان کی شناخت کے ساتھ ضبط تحریر کرنے میں  کمالِ ایجاز کا مظاہرہ کیا ، حالانکہ نصاب کی 54 کتابوں میں کئی کتابیں بجائے خود گلہائے اردو سے ضخیم ہیں بلکہ ایک سے زائد جلدوں میں ہیں، ایسے میں ان کا ماحصل چند صفحات میں سمیٹ لینا نو آموز یا ناتجربہ کار مرتب کا کام نہیں ،  دسمبر 2019ء نیٹ امتحان کے سوالات تقاضہ کررہے تھے کہ اب کی بار کوئی ایسی کتاب منظر عام پر آئے جو مذکورہ اصنافِ اردو کی باریک موٹی ،چھوٹی بڑی ، مرکزی و ضمنی کردار ، زمان و مکان ، کردار کا پیشہ وغیرہ ہر پہلو کا احاطہ کئے ہو ، اردو مارکٹ میں ایسی جامع کتاب موجود نہ تھی بڑی خوشی ہوئی عنبر صاحب نے اس پر لبیك کہہ کر اپنی "کوزے میں سمندر سمانا" والی صلاحیت کو بروئے کار لاکر گلہائے اردو کی شکل میں  ایسی جامع  تلخیص پیش کی کہ ممتحن دیکھے تو ایک مفصل ، مطول کتاب سمجھے اور  طالب علم مختصر مفید نوٹ ۔

           عنبر صاحب نے کتاب ترتیب دیتے وقت کچھ ہدایات ، ٹرکس ، رہنما خطوط ایسے بیان کردئیے جنہیں بلا شبہ ان کے تفردات کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا ، کسی بھی مجموعہ کا خلاصہ پڑھتے وقت قاری کو محسوس بھی نہیں ہوتا کہ واقعی یہ نچوڑ ہے ، عبارات اور جملوں کا تسلسل اس طرح مرتب فرمایا کہ یکسوئی باقی رہتی ہے ، نہ ربط ٹوٹتا ہے نہ ہی ذہن منتشر ہوتا ہے ،  نصاب کا بقیہ حصہ اگر جلد دوم سے شائع کیا جائے تو مجھے نہیں لگتا کہ قاری کوفت و اضمحلال محسوس کرےگا نہ ہی بار ہوگا ، دیکھیے اب یہ صدائے دل ان کے نوکِ قلم تک کب پہنچتی ہے .

                           سید عبدالرحمن پونہ

                       بروز پیر،  19 اکتوبر 2020



ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/


 

3 comments: