Header Ads

Ghazal Ki Istelahaat غزل کی اہم اصطلاحات

غزل کی اہم اصطلاحات
https://youtu.be/OgK1d0ch0Sc
از: عطا ءالرحمن نوری(ریسرچ اسکالر)
٭غزل کے پہلے شعر کو ”مطلع“اورآخری شعر کو ”مقطع“کہاجاتاہے جس میں عام طور پر شاعر اپناتخلص استعمال کرتاہے۔

٭مطلع کے دونوں مصرعوں کا ردیف اور قافیہ ایک ہوتاہے۔بعض میں ایک سے زائد مطلعے ہوتے ہیں۔دوسرامطلع ”مطلع ثانیکہلاتا ہے اس کے بھی دونوں مصرعوں میں ردیف وقافیہ کی پابندی کی جاتی ہے ۔

٭غزل کا ہر شعر ایک علاحدہ اکائی ہوتاہے اور وہ معنوی اعتبار سے اپنے طور پر مکمل ہوتا ہے۔ اس کا دوسرے اشعار سے معنوی ربط نہیں ہوتالیکن بعض غزلوں میں دویاتین ایسے مسلسل اشعار موجود ہوتے ہیںجن میں ربط مضمون اور خیال کاتسلسل پایاجاتاہے،ایسے اشعار” قطعہ“ کہلاتے ہیں۔

٭بعض ایسی غزلیں ہوتی ہیں جن کے تمام اشعار میں تسلسل موجود ہوتے ہےں اور وہ ایک دوسرے سے مربوط ہوتے ہیں ایسی غزل کو” مسلسل غزل“کہتے ہیں۔

٭غزل کے اشعار کی تعداد تین سے پچاس تک متعین کی گئی ہے لیکن عام طور پر سات،نو یاگیارہ یعنی طاق اشعار پر مشتمل ایک غزل ہوتی ہے۔

٭بیت الغزل:

غزل کے سب سے بہترین شعر کو بیت الغزل کہتے ہیں۔
       مثلاً: مجروح سلطان پوری کا ایک شعرملاحظہ کریں 

میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر


لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

٭فرد:

شاعری میں ایک اکیلے شعر کو فرد کہتے ہیں۔

٭مصرع:

شعر کی ایک سطر کو مصرع کہتے ہیں۔

٭مطلع:

کسی بھی غزل کا (شاعری) میں پہلے شعر کو مطلع یا حسن مطلع کہتے ہیں جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتے ہیں۔
٭حسن مطلع:
مطلع کے فوراًبعد آنے والے شعر کو کہتے ہیں۔اسے زیب مطلع بھی کہاگیاہے۔

٭مقطع:

مقطع کے معنی قطع کرنے کے ہیں چونکہ شاعر اپنی شاعری کا اختتامی شعر میں اپنا تخلص استعمال کرتا ہے، اسی آخری شعر کو مقطع کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر نجف شیرازی کا مقطع دیکھیں

جب سے دیکھا تجھے حال یہ ہے مرا

مجھ کو کہتا ہے پاگل زمانہ نجف

For Video Lecture Click On Link

 

این ٹی اے نیٹ /یوجی سی نیٹ مضمون اُردو کی تیاری کے لیے کتابیں ، نوٹس اورویڈ یوز کے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل ، ویب سائٹ اور این ٹی اے نیٹ اُردو نامی ویب سائٹ کو فالو اور سبسکرائب کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg

No comments