Header Ads

UGC NET Exam ki Tayari Kaise Kare یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟

 یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کے طریقے

یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟

For Complete Video

UGC NET Exam May 2021 Ki Tayari Kaise Kare ?
NTA NET परीक्षा मई 2021 की तयारी कैस करे ?
 

از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)

        یو جی سی نیٹ قومی سطح کا امتحان ہے۔ یہ امتحان پوسٹ گریجویٹ طلبا کو یونیورسٹی میں اساتذہ بننے کا اہل بناتا ہے اور پی ایچ ڈی میں داخلہ فراہم کراتا ہے۔ اس امتحان کے ذریعہ یہ طے کیا جاتا ہے کہ ایک طالب علم درس و تدریس اور تحقیق کے لیے پوری طرح اہل ہے۔ یہ امتحان پوسٹ گریجویٹ میں شامل تمام مضامین پر لیا جاتا ہے ۔ کوویڈ 19 کے سبب دسمبر 2020ءمیں منعقد ہونے والا امتحان اب مئی 2021ءمیں ہونے جا رہا ہے۔ لاک ڈان کے سبب قوت یادداشت ، مطالعہ اور ذوقِ مطالعہ میں کچھ حد تک کمی واقع ہوئی ہے اس لیے ذیل میں ایسے نکات کو قلمبند کیا جا رہا ہے جن پر عمل پیرا ہوکر طلبہ و طالبات اس امتحان کی تیاری بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔ 

 

٭   پہلے نصاب کو سمجھیں:

        یقینا آپ جانتے ہوں گے اس امتحان میں دو پیپر ہوتے ہیں۔ اوّل جنرل اور دوّم مضمون سے متعلق۔ لہٰذا آپ کو پہلے نصاب کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ نصاب سے آگاہی کے بعد آپ اپنے مضمون کے مطابق صحیح کتاب کا انتخاب کریں۔اگر آپ اپنے نصاب سے بخوبی واقف ہیں اور اس کی تیاری کے لیے آپ کے پاس صحیح کتاب ہے تو آپ اپنا منصوبہ بہتر طریقے سے بناسکیں گے اور امتحان کے لیے بھی اچھی طرح تیاری کر سکیں گے۔ ایک بار جب آپ منصوبہ بند طریقے سے اپنی تیاری شروع کردیں تو آپ کا دماغ بھی تیار کردہ منصوبے میں آہستہ آہستہ آپ کا ساتھ دینے لگے گا۔

 

PhD Kaise kare ? || Research Proposal ,Topic Selection , Guide, Pre PhD Course & Fellowship Detailes

https://youtu.be/dW3-CdDazeM


٭   جلدی سے تیاری شروع کریں:

        بہت سارے امتحان دہندگان امتحان دینے میں ایک ہی غلطی کرتے ہیں، وہ یہ کہ وہ اس امتحان کی تیاری امتحان کی تاریخ قریب آنے کے بعد شروع کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ نصاب کو پورا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر وہ اسے مکمل طور پر پڑھتے بھی ہیں، وہ اسے دوبارہ نہیں دہرا سکتے ۔اس کی وجہ سے ایک غلطی کا مزید امکان ہوتا ہے کہ ایسے اسٹوڈنٹس بہت جلدی جلدی میں پڑھتے ہیں جس کی وجہ سے کنسیپٹ کلیئر نہیں ہوپاتا ہے یا پھر وہ امتحان دیتے وقت مواد بھول جاتے ہیں۔

 

        لہٰذا آپ کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ آپ کم سے کم ایک سال یا چھ ماہ قبل ہی امتحان کی تیاری شروع کردیں تاکہ آپ کو پورا نصاب پڑھنے اور یاد رکھنے کا مناسب وقت مل سکے۔ اس کا بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو دو سے تین بار اعادہ کرنے کا وقت بھی ملے گا ،اس سے بھولنے کا اندیشہ کم ہوجاتا ہے ۔ 

 


PhD Synopsis : Objective, Format & Presentation || Ataurrahman Noori with Ghazala Fatma , Part 2

https://youtu.be/mrekvyeYE2Q


 ٭   ذاتی نوٹس بنائیں:

        راقم کا ذاتی مشاہدہ ہے کہ زیادہ تر لوگ دوسروں کی نوٹس سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ، ایسا کرنا بھی چاہیے مگر اس میں آپ کو بہت سی مشکلات کا بھی سامنا کرنا ہوگااس لیے بہتر ہوگا کہ اپنے آئی کیو لیول اور اپنی سمجھ کے مطابق ذاتی نوٹس بنائیں۔ ذاتی نوٹس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ کو لکھنے اور سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا ہے اور دوسری بات جب آپ لکھتے ہیں تو آپ کا دماغ بھی اسے پڑھتا ہے جس سے آپ کی اس چیز کو یاد رکھنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔راقم خود اس امتحان کی تیاری کے وقت تقریباً چار سو صفحات پر مشتمل ذاتی نوٹس بنائی تھی جسے ”معروضی ادب پارے “کے نام سے اینڈرائیڈ اپلی کیشن کی صورت میں مفت ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ اسی طرح غزالہ فاطمہ اور عبدالواحد مصباحی نے اپنی ذاتی نوٹس کو گیسوئے ادب کے نام سے شائع کیا ہے۔ اسی طرح ضیاءالمصطفیٰ مصباحی ، وسیم علیمی، مولانا جاوید عنبر مصباحی اور بھی کئی افراد نے ذاتی نوٹس کو کتابی صورت میں شائع کیا ہے۔ اس تعلق سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر وِزٹ کریں۔ 

 

٭   امتحان دیتے وقت اپنی ترجیحات طے کریں:

        جب آپ امتحان ہال میں ہوتے ہیں تو اکثر آپ اس مخمصے میں پڑ جاتے ہیں کہ آپ کوسوالیہ پیپر میں کون سا موضوع پہلے حل کرنا چاہیے۔ اس لیے ہم تجویز کرتے ہیں کہ سوالیہ پیپر میں پہلے ان عنوانات کا انتخاب کریں جو آپ کے لیے آسان اور پسندیدہ ہیں۔ ہم یہ اس لیے کہہ رہے ہیں کیونکہ اگر آپ سوالیہ پیپر کو حل کرتے ہوئے اپنے لیے کوئی مشکل موضوع منتخب کرتے ہیں تو اس سے آپ کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور اس میں مزید وقت درکار ہوگا۔ جب آپ بعد میں اپنے پسندیدہ موضوعات کو حل کرتے ہیں تو اس وقت تک آپ کا حوصلہ کم ہو چکا ہو گا اور گھبراہٹ میں ان سوالوں کے جوابات میں آپ کی غلطیوں کا امکان زیادہ ہوگا۔

 

٭   وقت کا توازن:

        یہ ضروری ہے کہ آپ کو سوالات حل کرنے کی اپنی رفتار کے ساتھ وقت کا ایک مناسب توازن برقرار رکھنا پڑے گا کیوںکہ یہ سارا کھیل رفتار اور وقت کے توازن کے بارے میں ہے۔ اس میں آپ کو سو فیصد نمبر حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ کو کٹ آف نمبر لانا ہوتا ہے۔ لہٰذا آپ کو اپنی رفتار اور وقت کو متوازن انداز میں آگے بڑھانا چاہیے تاکہ آپ مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ سوالات کو صحیح طریقے سے حل کرسکیں۔

 


UGC NET Ki Tayari Kaise kare ? Ghazala Fatima aur Abdul Wahid Misbahi se Janiye pura Tariqa

https://youtu.be/Y_qNuerB96c


٭   درستگی چیک کریں:

        بہت سے امتحان دہندگان درستگی پر توجہ نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں خاطر خواہ نمبرات مل پاتے ہیں۔اس لیے آپ کو اپنی رفتار اور وقت کے توازن کے ساتھ ساتھ درستگی پر بھی یکساں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کئی بار ہم جلدی میں سوالوں کو حل کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں اور اسی وجہ سے غلط جوابات کی نشاندہی کر دیتے ہیں۔ آپ کو یہ لگتا ہے کہ آپ نے زیادہ سے زیادہ سوالات کو حل کردیے ہیں لیکن اگر آپ نے ان میں سے نصف سوالوں کے غلط جوابات لکھے ہیں تو آپ اس امتحان کوکیسے کامیاب کر سکتے ہیں؟ اس لیے اکیوریسی کا ہونا بہت زیادہ ضروری ہے۔ لہٰذا آپ کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ سوالات جلدی میں حل نہیں ہونے چاہئیں، ان کے صحیح ہونے کا قوی گمان ہونا چاہیے۔ 

 

٭   وقفہ لینا چاہیے:

        آپ کو یہ چیز قدرے عجیب لگ سکتی ہے لیکن یہ بہت ہی اہم ہے۔ جیسا کہ ہم نے کہا ہے کہ آپ امتحان کی تیاری ایک سال یا چھ ماہ قبل ہی شروع کردیں ،اس میں آپ کو درمیان میں کچھ گھنٹوں کا وقفہ ملنا چاہیے۔ اگر اس دوران آپ اپنی تمام تر توجہ صرف امتحان پر مرکوز کررہے ہیں اور دن رات امتحان کی تیاری کر رہے ہیں تو اس طرح آپ کے ذہن اور صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ آپ کو وقتا ًفوقتاً اپنے ذہن کو تازہ کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو مذہبی رسومات کی ادائیگی ، صبح کی سیر کے لیے جانا ، ورزش کرنا ، ہم جماعت دوستوںسے بات کرنا وغیرہ بہت ضروری ہے۔ آپ اپنی زندگی میں توازن برقرار رکھیں۔ اس سے آپ کے دماغ کو تروتازہ ہونے کا احساس ہو گا اور آپ امتحان کی تیاری زیادہ تیزی سے کرسکتے ہیں۔

 

٭   نظر ثانی پر توجہ دیں:

        لاک ڈان میں بیشتر اُمیدواروں نے نصاب کا پہلے ہی سے احاطہ کرلیا ہوگا ، لہٰذا اب انہیں نظر ثانی پر اچھی طرح توجہ دینی چاہیے۔ شروع سے آخر تک کے ہر باب اور اس میں دیے گئے ذیلی عناوین پر نظر ثانی کریں۔ ایک حکمت عملی بنائیں کہ آپ کو ایک دن میںکون سے باب اورکون سے ذیلی عنوان کا اعادہ کرنا ہے۔اس طرح آپ وقت مقررہ پر نصاب مکمل کر لیں گے۔ 

 

٭   کمزور عنوانات پر زیادہ توجہ دیں:

        اگر آپ مطالعہ کے بعد کسی موضوع کو بھول رہے ہیں تو اس کمزوری کو دور کرنے کر حتی الامکان کوشش کریں۔ ایسے میں ضروری ہوجاتا ہت کہ آپ ان سبھی عنوانات پر توجہ دیں جن میں آپ کمزور ہیں ۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو آپ کو امتحان میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پختہ تیاری کریں تاکہ امتحان کے دوران آپ کی کوئی کمزوری نہ ہو۔

 


UGC NET SUBJECT URDU Question Answer Session with Ghazala Fatima & Ataurrahman Noori

https://youtu.be/Fw_0ASq8D2s

 

٭   گذشتہ سالوں کے پرچوں کو حل کریں:

        پچھلے سالوں کے سوالیہ پرچے ہر امتحان میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ،لہٰذا یو جی سی نیٹ کے آخری پانچ سالوں کے پرچوں کو حل کرنے کی کوشش کریں۔کوشش کریں کہ ہر 2 دن میں 1 پیپر حل کریں۔کوشش کریں کہ سوالیہ پرچوں کو ٹائمر لگا کر حل کریں۔ اس کوشش کو ہر روز دہرائیں اور دیکھیں کہ آپ دن بدن کتنا بہتر کررہے ہیں۔ لگاتار سوالیہ پیپرز کو حل کرنے سے فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو یو جی سی نیٹ میں آنے والے سوالات کے بارے میں صحیح معلومات ملیں گی ، امتحان کے لیے آپ پوری طرح تیار ہوں گے، آپ کی رفتار میں بھی اضافہ ہوگا، اس سے آپ کی مکمل نصاب پر نظر ثانی ہو گی، بہت سے عنوانات کا احاطہ بھی ہو گا اور اس بات کا اندازہ بھی ہو جائے گا کہ کس باب سے کتنے اور کس طرز کے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ گذشتہ سالوں کے پرچوں کے لیے آپ نوری اکیڈمی کی ویب سائٹ ، نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر وِزٹ کر سکتے ہیں یا مارکیٹ میں دستیاب کتابوں سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 

٭   ماک ٹیسٹ کی مدد لیں:

        ماضی میں یہ امتحان ” او ایم آر “ شیٹ پر لیا جاتا تھا مگر اب اسے کمپیوٹر بیسڈ بنا دیا گیا ہے۔ اُردو مضمون سے تعلق رکھنے والے اکثر طلبہ و طالبات کمپیوٹر سے زیادہ فیملیئر نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے اسٹوڈنٹس متعینہ مدت میں مکمل پیپر حل کرنے سے قاصر ہوتے ہیں اس لیے اس امتحان کی تیاری کے لیے ماک ٹیسٹ بہت اہم ہوجاتا ہے۔ امتحان سے پہلے کم از کم چھ ٹیسٹ ضرور حل کریں۔ ماک ٹیسٹ بالکل امتحان کی طرح ہوتا ہے ، اس ٹیسٹ کے ذریعے آپ امتحان ہال کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں ، اس طرح آپ کو امتحان کے نمونوں کے بارے میں بھی اچھی معلومات حاصل ہوں گی۔ماک ٹیسٹ کے لیے آپ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی آفیشیل ویب سائٹ سے مدد حاصل کریں۔ 

 

٭   پریشر قائم نہ کریں:

        جیسے ہی امتحان کی تاریخ قریب آتی جاتی ہے اسٹوڈنٹس پر دباو بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ لیکن انھیں اس دباو سے بچنے کی ضرورت ہے۔ آپ دباو کی وجہ سے غلطی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پر سکون دل و دماغ کے ساتھ امتحان ہال میں جاتے ہیں تو کامیابی کا فاصلہ تھوڑا سا کم ہوجائے گا۔

  For Complete Lectures of Ghazala Fatma Madam

https://youtube.com/playlist?list=PLlPeR9aUP6gp2Je9LXpfW0Gy7Cmn5N_l0



ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/
 

 

 

 

 

2 comments:

  1. Nice sir, please upload previous two years papers pdf please I am waiting

    ReplyDelete
  2. Pgt k liye kya kya padha jaye jaise kaun kaun shoarayekiram masnavi me kaun kaun seerubaaeyaat iaise ki aapne net k baare men bataya hai vaise hi pgt urdu ka poora course bataayen meharbaani hogi mujhe pgt urdu k baare men koi bhi jaankaari nahi hai bahut pareshaan hun sir ji skuriya

    ReplyDelete