Khanqah-E-Barkatiya Marhera ki Janib se Kul Hind Tahreeri Muqabla ke inaam yaftagan ka aelan کل ہند تحریری مقابلے میں عطاءالرحمن نوری تشجیعی انعام کے حقدار
کل ہند تحریری مقابلے میں عطاءالرحمن نوری تشجیعی انعام کے حقدار
خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (یوپی) کے دینی وسماجی ترجمان "سہ ماہی پیام برکات " کی جانب سے نوجوان قلم کاروں کے لیے شہزادہ امین ملت سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی کی صدارت اور مولانا عارف رضا نعمانی کی نگرانی میں مسابقہ مقالہ نویسی کا انعقاد کیا گیا تھا - رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اگست اور مقالہ بھیجنے کی تاریخ 30 ستمبر 2020ء تھی - مقالہ نویسی کے مقابلہ کے لیے ادارہ نے چھ عناوین اور دس شرائط پیش کیے تھے - ادارہ سہ ماہی پیام برکات، البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ نے اعلان کیا تھا کہ پہلا انعام دس ہزار روپے، دوسرا سات ہزار روپے، تیسرا پانچ ہزار روپے اور اس کے علاوہ آٹھ تشجیعی انعامات ایک ایک ہزار روپے کے ہوں گے - چھ عناوین میں سے راقم نے تیسرے عنوان "سرکاری ملازمتوں میں ہندوستانی مسلمانوں کی غیر متناسب نمائندگی کے اسباب اور اس کا تدارک" پر مقالہ قلمبند کیا تھا - آج یکم نومبر 2020ء کو انعام یافتگان کا اعلان کیا گیا - الحمدللہ ! راقم (عطاءالرحمن نوری )کو تشجیعی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے - اس کامیابی پر نوری اکیڈمی ، البرکات فاونڈیشن ، مولانا سید محمد امین القادری صاحب ، ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی ، خویش و اقارب اور دوست و احباب نے مبارکبادیاں پیش کیں اور دعاوں سے نوازا -
..:: FOLLOW US ON ::..
Post a Comment