MAHA-TET & CTET Exams : Books for Urdu Language ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں
ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں
Video : Maroozi Adab Pare : URDU GUIDE BOOK
https://youtu.be/LWds_wBcFTI
ٹی ای ٹی اور سی ٹیٹ امتحان میں اُردو زبان و ادب پر تیس نمبرات کے سوال پوچھے جاتے ہیں۔ اُردو زبان و ادب کے مطالعہ اور مذکورہ نمبرات کے حصول کے لیے درج ذیل دوکتابیں معاون ومددگار ثابت ہو گی ۔ ان دونوں کتابوں کو اینڈرائیڈ پلے اسٹور سے مفت میں ڈاﺅنلود کرکے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔
(1) معروضی ادب پارے :
Video : Best Android App for URDU , Free Material & Classes Tutorial By Ataurrahman Noori
https://youtu.be/yWPh7Eljwuo
چار سو صفحات پر مشتمل ”معروضی ادب پارے“ نامی کتاب عطاءالرحمن نوری کی ذاتی نوٹس ہے جو موصوف نے شعبہ درس وتدریس سے وابستہ امتحانات کی تیاری کے دوران تحریر کی تھی۔ اس نوٹس کی مدد سے عطاءالرحمن نوری نے یو جی سی نیٹ جے آر یف، مہاراشٹر اسٹیٹ الجبلٹی ٹیسٹ، مختلف یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ اور ایک بیرونی ریاست کا ٹیچر الجبلٹی ٹیسٹ جیسے اہم اور مشکل امتحانات کو کامیاب کیا ہے۔ اس کتاب میں مذکورہ امتحانات کے نصاب کے عین مطابق مواد کو قلم بند کیا گیا ہے جس سے ہزاروں طلبہ وطالبات نے استفادہ کرتے ہوئے مذکورہ امتحانات کو کامیاب کیا ہے۔ عنقریب ساہتیہ اکیڈمی کے زیر انصرام اس کتاب کی اشاعت ہونے والی ہے۔ وبائی مرض کے سبب کتاب کی اشاعت میں تاخیر ہو رہی ہے اس لیے اسے اینڈرائیڈ اپلی کیشن کی صورت میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ چوں کہ یہ کتاب متعدد امتحانات کے نصاب پر مشتمل ہے اس لیے اس کتاب کے اینڈرائیڈ اپلی کیشن کو بنانے کے وقت ”سرچ آپشن “ کا فنکشن دیا گیا ہے تاکہ قاری اپنے امتحان کے نصاب کے مطابق مواد کو تلاش کر کے مطالعہ کر سکے۔ کتاب کے مواد پر مشتمل سیکڑوں لیکچرز نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر موجود ہیں جن سے قارئین کرام استفادہ کر سکتے ہیں۔
درج ذیل لنک سے کتاب کے اپلی کیشن کو انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
(2) اُردو اصناف ادب :
کتاب” اردو اصنافِ ادب“ اِس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ مصنف عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر) نے اسے ایم اے، نیٹ، سیٹ، پیٹ، ٹی ای ٹی ، سی ٹیٹ اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کے استفادہ کی غرض سے مرتب کیا ہے ۔ اس کتاب میں اصنافِ ادب کے دونوں حصوں (A) اصناف سخن یعنی شعرو شاعری اور(B) اصناف نثرکا تعارف کراتے ہوئے ، اصنافِ سخن یعنی شعر و شاعری کو موضوع اور ہیئت کے اعتبار سے دوخانوں میں تقسیم کرتے ہوئے عطاءالرحمن نوری نے (الف) موضوع کے اعتبار سے تقسیم، (ب) ہیئت کے اعتبار سے تقسیم کے تحت : حمد، مناجات، نعت، منقبت، غزل، قصیدہ، مرثیہ، شہرآشوب، واسوخت، ریختی، پیروڈی، گیت، ہجو.... اور .... مثنوی ، رباعی، قطعہ ، مُسمّط ، ترکیب بند ، ترجیع بند ، نظم، پابند نظم ، معریٰ نظم ، آزاد نظم، سانیٹ ، ترائیلے ، ہائیکو ، نثری شاعری کی تعریفیں مع مثال پیش کی ہیں۔ اصنافِ ادب کے دوسرے جز یعنی ”اصناف نثر“میں عطاءالرحمن نوری نے سادہ نثر، سلیس نثر ، مقفّٰی نثر، مسجّع نثر، رنگین نثرکی تعریفیں اور مثالیں پیش کی ہیں اِس کے علاوہ اِس باب کو دو ضمنی حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے (الف) افسانوی نثرکے تحت : داستان، ناول، افسانہ، ڈرامہ کا تعارف پیش کیا ہے اور (ب) غیرافسانوی نثرکے تحت : مضمون، انشائیہ، خطوط یا مکتوب، سوانح، خودنوشت سوانح، دیباچہ، سفر نامہ، آپ بیتی، خاکہ، رپورتاژ، طنز ومزاح جیسی اصنافِ نثر کا بہترین انداز میں تعارف کرایا ہے ۔ اِن کے علاوہ (C) تنقید (D) تحقیق اور (E) تذکرہ بھی اپنے موضوع کے اعتبار سے معلومات افزا ہیں۔
درج ذیل لنک سے کتاب کے اپلی کیشن کو انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
Post a Comment