Header Ads

Maroozi Adab Pare || NTA UGC NET URDU GUIDE BOOK معروضی ادب پارے : این ٹی اے یو جی سی نیٹ اردو گائیڈ بک

 یوجی سی نیٹ امتحان اُردو مضمون کے طلبہ کے لیے اوّلین گائیڈ اینڈرائیڈ اپلی کیشن

Maroozi Adab Pare || NTA UGC NET URDU GUIDE BOOK

Maroozi Adab Pare || NTA UGC NET URDU GUIDE BOOK

ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار وویمن اورنگ آبادمیں ”معروضی ادب پارے : این ٹی اے یو جی سی نیٹ اردو گائیڈ بک “ کی تقریب اجرا 

          یوجی سی نیٹ اُردو مضمون پر ریسرچ اسکالر عطاءالرحمن نوری کی تیار کردہ چار سو صفحات پر مشتمل نوٹس کوآج گوگل پلے اسٹور پرنشر کر دیا گیا ہے ، اُردو ادب کی اس خدمت پر میں انھیں مبارکبا د پیش کرتا ہوں۔ اس طرح کا اظہار ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار وویمن (اورنگ آباد)کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی صاحب نے کالج میں منعقدہ ” معروضی ادب پارے ،این ٹی اے، یو جی سی نیٹ اُردو گائیڈ بک “ نامی اینڈرائیڈ اپلی کیشن کے رسم اجرا کی تقریب میں کیا ۔ طلبہ وطالبات اس نوٹس کی مدد سے مہاراشٹر اور گوا اسٹیٹ اہلیتی ٹیسٹ ، این ٹی اے نیٹ امتحان ، پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ اوردیگر معروضی امتحانات کامیاب کر سکتے ہیں ۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک لازمی ایپ رہنا چاہیے سبھی بچوں کے پاس ،جو اُردو سبجیکٹ سے زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک ” ریڈی ریکنر“ ہے جسے پڑھ کر بچے بآسانی متعدد مسابقاتی امتحانات کامیاب کر سکتے ہیں۔


         ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار وویمن کی ہیڈ آف اُردو ڈپارٹمنٹ پروفیسر شرف النہار صاحبہ نے تقریب اجرا میں کہا کہ عطاءالرحمن نوری نیٹ ، سیٹ اور پیٹ امتحان کوالیفائیڈ ہیں ، گذشتہ سال کالج میں منعقدہ سہ روزہ کریش کورس میں انھوں نے کئی لیکچرز لیے تھے ، اس وقت ان کے ہاتھوں میں کتاب کا مسودہ تھا اور آج اسے استفادہ عام کے مقصد سے فری آف کاسٹ لانچ کیا جا رہا ہے ۔موصوف نے نیٹ امتحان کامیاب کرنے کے تجربات کو کتاب میں سموتے ہوئے اپنی قوم و ملت کے لیے ایک بہت اچھا عطیہ فراہم کیا ہے ۔ انھوں نے اپنی مالیت ، علمیت ، قابلیت اور ذہانت سے گوگل کے تعاون سے نیشنل الجبلٹی ٹیسٹ میں شامل ہونے والے اسٹوڈنٹس کے لیے اینڈرائیڈ اپلی کیشن کی صورت میں ایسا تحفہ دیا ہے جس سے پورے ہندوستان کے طلبہ فیض یاب ہوں گے ، اس پر میں انھیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ 


         عطاءالرحمن نوری نے نیٹ امتحان کوالیفائی کرنے کے بعد اخبارو رسائل اور یوٹیوب چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی تیار کردہ نوٹس کو دیگر اسٹوڈنٹس کی سہولت کے لیے شائع کریں گے ، حسب وعدہ عطاءالرحمن نوری نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی پوری نوٹس کو اینڈرائیڈ اپلی کیشن کی صورت میں نشر کر دیا ہے ۔اس ٹیکنالوجی سے اسٹوڈنٹس کا نہ صرف کتاب کو حاصل کرنے کی تکلیف اور پیسہ بچا ہے بلکہ سفر ہو یا حضر ، کالج ہو یا گھر ، طلبہ بڑی آسانی سے ہر جگہ اس نوٹس کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ موصوف اس وقت ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونی ورسٹی میں پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی نگرانی میں خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے چشم و چراغ ریٹائرڈ چیف انکم ٹیکس کمشنر شرف ملت سید محمد اشرف مارہروی صاحب کے فکر و فن پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ اس تقریب کو نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ لاک ڈان کے باوجود کالج میں اس طرز کے ادبی پروگرام کے انعقاد پر نوری اکیڈمی کے جملہ ممبران و کارکنان پرنسپل صاحب ، ایچ او ڈی میڈم اور دیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اُردو اد ب کے باذوق قارئین سے التماس ہے کہ وہ اس ادبی اپلی کیشن کو ضرور ڈاون لوڈ کریں۔

For Application

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nooriacademy.maroozi_adab_paare

For Complete Video

https://youtu.be/LWds_wBcFTI

For Application Review
https://youtu.be/yWPh7Eljwuo
 




 



ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/

 

1 comment: